سندھ سیکریٹریٹ ، ریٹائرڈ ملازمین کو ملازمت پر برقرار رکھنے کا انکشاف
شیئر کریں
( رپورٹ : عقیل احمد ) سندھ سیکریٹریٹ میں مختلف محکموں کے دو درجن سے زائد ملازمین کے ریٹائرمنٹ کے باوجود غیر قانونی طور پر ملازمت پر برقرار رکھنے کا انکشاف ہوا ہے سندھ سیکریٹریٹ میں دو درجن سے زائد ملازمین مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ تو ہوگئی مگر اپنے عہدے نہیں چھوڑے انہیں عہدوں کے ساتھ ساتھ گاڑیاں ، پٹرول اور دیگر سرکاری سہولیات حاصل ہیں جس کی وجہ سے حاضر سروس ملازمین کے حقوق سلب ہورہے ہیں اور حاضر سروس ملازمین کو وہ پوسٹنگ نہیں مل رہی جس ہر ریٹائرڈ ملازمین براجمان ہیں ریٹائرڈ ملازمین کو اعلیٰ سرکاری افسران کی آشیرباد حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے ان عہدوں پر برقرار ہیں جہاں سے ریٹائرڈ ہوئے تھے اور انہیں وہ عہدے چھوڑنے تھے اس ضمن میں جب اعلیٰ سرکاری افسران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے تحقیقات کا یقین دلایا ہے۔