گرین لائن بس سروس، وفاق کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دیے جانے کا انکشاف
شیئر کریں
( رپورٹ :عقیل احمد ) وفاقی حکومت کی جانب سے گرین لائن بس سروس کیلئے ہر سال ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دیئے جانے کا انکشاف ہے اور یہ بس سروس دسمبر 2024ء میں حکومت سندھ کے حوالے کی جائے گی گرین لائن بس سروس دسمبر 2021ء میں شروع کی گئی تھی وفاقی حکومت نے تین سال تک گرین لائن بس سروس کی سبسڈی دینے کا معاہدہ کیا جو دسمبر 2024ء تک ہے ہر مسافر پر گرین لائن 44 روپے سبسڈی دے رہی جو وفاقی حکومت ادا کررہی ہے ہر سال وفاقی حکومت ڈیڑہ ارب روپے گرین لائن بس سروس انتظامیہ کو ادا کرے گی اس کے بعد گرین لائن بس سروس کو دسمبر 2024ء میں حکومت سندھ کے حوالے کیا جائے گا جس کے بعد گرین لائن بس سروس کو حکومت سندھ سبسڈی فراہم کرے گی رابطہ کرنے پر سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ نے جرأت کو بتایا کہ حکومت سندھ نے 2024ء میں گرین لائن بس سروس کو حاصل کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ اس ضمن میں گرین لائن بس سروس کے حکام سے بات چیت چل رہی ہے اس کے نظام کی معلومات لی جارہی ہے حکومت سندھ بھی وفاقی حکومت کی طرح گرین لائن بس سروس کو سبسڈی فراہم کرے گی تاکہ کراچی کے شہریوں کو بہتر سروس جاری رہے۔