میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت، کسان سبسڈی پروگرام میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

محکمہ زراعت، کسان سبسڈی پروگرام میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ ، کسان سبسڈی پروگرام میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف، وفاقی حکومت کی جانب سے 16 ایکڑ کے کسانوں کیلئے سبسڈی پروگرام کا اعلان کیا تھا، فی ایکڑ پر کھاد کی مد میں 25 سو روپے اور بیج کی مد میں 15 سو سبسڈی کسان کارڈ کے ذریعے دینی تھی، سندھ میں کاشتکاروں کی فہرستیں مرتب کرنے کا کام ایگریکلچر ایکسٹینشن کے حوالے کیا گیا، فہرستوں میں بڑے پیمانے پر غیر مستحق افراد کے نام شامل کرنے کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے کسان کارڈ سسبڈی پروگرام میں سندھ کے اندر بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں وفاقی حکومت نے کسان کارڈ کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو سسبڈی دینے کا اعلان کیا تھا، سندھ میں مستحق کاشتکاروں کی فہرستیں مرتب کرنے کا کام محکمہ زراعت کی ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ نے سرانجام دیا ہے جس میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، پروگرام کے تحت ایک ایکڑ سے 16 ایکڑ زرعی زمین رکھنے والے چھوٹے کاشتکاروں کو درخواست فارم ہر ضلع میں موجود ایڈیشنل ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن کے پاس جمع کروانے تھے جس کو مختیار کار سے تصدیق کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن آفس بھیجا گیا، ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈائریکٹوریٹ میں جمع درخواستوں کی اسکروٹنی کے فہرستیں سندھ بینک کے پاس جمع کرائی جا رہی ہیں، پروگرام کے تحت سندھ بینک مستحق کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کرے گا جس کے تحت فی ایکڑ پر چھوٹے کاشتکار کو کھاد کی مد میں 25 سو روپے اور بیج کی مد میں 15 سو روپے سبسڈی دینی تھی اور سبسڈی رقم کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار کو حاصل کرنی تھی، ذرائع کے مطابق ایگریکلچر ایکسٹینشن کی مرتب کئے گئے فہرستوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں کی گئیں اور غیر مستحق افراد کے نام بھی شامل کرد یے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق ایگریکلچر ایکسٹینشن کے افسران سیاسی و ذاتی بنیادوں پر غیر مستحق افراد کو سسبڈی دینے کیلئے فہرستوں میں نام ڈال دیے ہیں، سندھ کے چھوٹے کاشتکاروں نے وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایگریکلچر ایکسٹینشن کی مرتب دی گئی فہرستوں کی چھان بین کرکے مستحق کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں