میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھاندلی کی پیداوارہمیں انتخابی اصلاحات دے یہ قیامت کی نشانی ہے ،مولانافضل الرحمن

دھاندلی کی پیداوارہمیں انتخابی اصلاحات دے یہ قیامت کی نشانی ہے ،مولانافضل الرحمن

ویب ڈیسک
منگل, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کو توسیع پی ڈی ایم نہیں کسی اور وجہ سے ملی ہے دھاندلی کی پیداوار ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہو گی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کسی ایک فرد کے لیے نہیں بنایا جاتا لیکن حکومت صدارتی آرڈیننس لا کر اپنی سہولت کے لیے قانون سازی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازی ایک اچھی مثال نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت کو توسیع پی ڈی ایم نہیں کسی اور وجہ سے ملی ہے جبکہ یہ حکومت نااہل اور نالائق ہے جو کچھ ڈیلیور نہیں کر سکی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کی نااہلی پاکستان کی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے اور ہم سڑکوں پر آ کر اسے آشکار نہ کرتے تو یہ کبھی تاریخ کا حصہ نہ بنتی۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار ہمیں انتخابی اصلاحات دے تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں