میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ،عدالتی احکامات نظر انداز

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ،عدالتی احکامات نظر انداز

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دئے، ڈپلوما ہولڈر افسران پر مزید چارجز کی نوازشین، تعلقہ سٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران حسن خان کو شہید بینظیر آباد کی چارج دے دی گئی، ڈیمولیشن سیل کے اشرف خان کو میرپورخاص ریجن کا ڈی ڈی بھی بنا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عدالتی فیصلے کو ہوا میں اڑا دیا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے چہیتے ڈپلوما ہولڈر افسران کو مزید عھدے دے دئے گئے ہیں، روزنامہ جرات کو ملنے والے لیٹر کے مطابق ڈپلوما ہولڈر افسر تعلقہ سٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران حسین خان کو شہید بینظیر آباد ڈویزن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ عمران حسین خان پہلے بھی شہید بینظیر آباد ڈویزن کے ڈپٹی ڈائریکٹر رہ چکے ہیں، دوسری ڈپلوما ہولڈر افسر ڈیمولیشن سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر اشرف خان کو میرپورخاص ریجن کی اضافی چارج دے دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق دونوں کے تقرری ریجنل ڈائریکٹر کے توسط سے ہوئی. دوسری جانب مذکورہ دونون افسران کے ساتھ 7 ڈپلوما ہولڈر افسران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد کے مختلف عہدون پر براجمان ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں