میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کی گفتگو کے بعد آزادی مارچ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی،فردوس عاشق

نواز شریف کی گفتگو کے بعد آزادی مارچ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی گفتگو کے بعد مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا مولانا فضل الرحمان کا مارچ کشمیریوں کی آزادی کے لیے نہیں بلکہ چوروں کی آزادی کیلئے ہے ، مولانا فضل الرحمان مظلوموں اوربے کسوں کے لیے نہیں کرپشن کے بادشاہوں کے سیاسی و معاشی روزگار کے تحفظ کے لیے باہرنکل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیع اللہ اور کلیم اللہ کا کھیل کھیل رہے ہیں، کبھی گیند شہباز شریف کے پاس ہوتی ہے تو کبھی نواز شریف کے پاس مگر دونوں گول کرنے میں ناکام ہیں کیونکہ دونوں کے گول پوسٹ الگ الگ ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ ماڈل ٹائون میں ہونے والا اجلاس بھی اسی کھیل کا حصہ ہے ، جانتے ہیں فضل الرحمان سیاسی حلوے کے شیدائی ہیں جس کے حصول کیلئے اسلام آباد کو لاک ڈائون نہ کریں۔ا نہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی آقائوں کی خوشنودی کیلئے بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے دن کو سیاست کے لیے چنا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں