حمزہ شہباز سے امریکن قونصل جنرل کی ماڈل ٹائون میں ملاقات
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ اکتوبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
لاہور(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمز ہ شہباز سے لاہور میں امریکا کی قونصل جنرل الزبتھ کینیڈی ٹروڈو نے ملاقات کی ۔مسلم لیگ(ن)کے ماڈل ٹائون سیکریٹریٹ میںہونے والی اس ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ پاکستان میںملکی ترقی کے ساتھ ساتھ جمہوری عمل کی مضبوطی اور سیاسی استحکام اہم ترین ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) نے گزشتہ ساڑھے چار برسوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہر ہ کیاہے اور بالخصوص ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میںتعلیم ،صحت اور عوامی فلاح وبہبود کے دیگر شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔