میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
8گھنٹے کے نوٹس پر الیکشن کے لئے تیار ہیں، مصطفی کمال

8گھنٹے کے نوٹس پر الیکشن کے لئے تیار ہیں، مصطفی کمال

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

حیدر آباد/ کوٹری (بیورو رپورٹ/ نامہ نگار) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں سندھیوں کے ساتھ مل کر سندھ میں اپنا وزیراعلیٰ بنائیں گے اور لوگوں کے مسائل حل کریں گے، خاموشی طوفان کا پیش خیمہ ہے۔ اگر عوام کے مسائل حل نہ کیے تو بڑا طوفان آئے گا،8گھنٹے کے نوٹس پر الیکشن کے لیے تیار ہیں، تاہم دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن سے پہلے کتنی پارٹیاں بچتی ہیں ،ہم جوڑ توڑ والے لوگ نہیں ہیں، انتخابات سے پہلے کسی سے الحاق نہیں کریں گے،ایک لمحے کے لیے بھی غافل نہیں ہیں،وزیر اعلیٰ استعفیٰ دیں اور بتائیںکہ کون کام نہیں کرنے دے رہا ،سندھ میں لوگوں نے ہمیں متبادل کے طور پر قبول کرلیا ہے،ظلم کے خاتمے کے لیے لوگوں کو ووٹ کا صحیح استعمال کرنا ہوگا،وہ گدو چوک پر پرچم کشائی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ انیس قائم خانی، افتخار رندھاوا حفیظ الدین،اشفاق منگھی سمیت دیگر ذمہ دار بھی موجود تھے۔ دریں اثناء کوٹری میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان تبدیلی کی راہ پر چل پڑا ہے، عوام جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو چھوڑ کر متوسط طبقے کو آگے لائیں، پاک سر زمین پارٹی ملک بھر میں آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی، اب بھی وقت ہے عوام ملکی وسائل پر قابض ٹولے کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں مسائل کا انبار لگا ہوا ہے اور لوگ مشکلات کا شکار ہیں جس کے حل کے لیے وہ میدان عمل میں آئے ہیں۔ عوام پی ایس پی کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے آئندہ الیکشن کی تیاری شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وزارتوں اور سینیٹر شپ کو لات مارکر عوام کے حقوق کی جدوجہد شروع کی ہے، عوا م کو بھی ہمار ا ساتھ دینا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں