میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، بیشتر ایس ایچ اوز تبدیل

کراچی پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، بیشتر ایس ایچ اوز تبدیل

جرات ڈیسک
منگل, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

آئی جی سندھ کی تبدیلی کے بعد کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شہر کے 97 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔ جن میں کلفٹن، ایئرپورٹ، سکھن، پاپوش، بلدیہ ٹائون، ڈیفنس ، ساحل، بوٹ بیسن، سائٹ بی، فیئریئر، کلری تھانوں کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔ تبادلوں کے بعد شہر بھر میں نئے ایس ایچ اوز کی تعیناتیاں شروع کردی گئی ہیں جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔ سب انسپکٹر شاہ فیصل ایس ایچ او اقبال مارکیٹ جبکہ شاہد تاج کو ایس ایچ او گلشن معمار تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ امجد کیانی ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن جبکہ ناظم را کو منگھوپیر تھانے میں تبادلہ کر دیا گیا ہے، سب انسپکٹر انصر احمد ایس ایچ او مومن آباد ، شکیل رند ایس ایچ او پاکستان بازار کے فرائض انجام دیں گے۔ اسی طرح ایس ایچ او شارع نور جہاں انسپکٹر عمران آفریدی کا تبادلہ پیرآباد کر دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں