میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کاسیلاب متاثرین کی امداد کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

حکومت کاسیلاب متاثرین کی امداد کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

امداد کا نہ صرف اے جی پی آر بلکہ دنیا کی صف اول آڈٹ فرم سے آڈٹ کروایا جائے گا،شہباز شریف
ملک کے تمام چیلنجوں پرقابو پاکر قائد کے عظیم پاکستان کو جلد حاصل کر لیں گے، وزیر اعظم پاکستان
اسلام آباد( بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ملنے والی امداد کا دنیا کی صف اول کی فرم سے ا?ڈٹ کروایا جائے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ امداد کا نہ صرف اے جی پی آر بلکہ دنیا کی صف اول آڈٹ فرم سے آڈٹ کروایا جائے گا۔سیلاب زدگان کی امداد کی تقسیم و ترسیل میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹل فلڈ ڈیش بورڈ قائم کردیا گیا۔وزیر اعظم کی ہدایت پر جدید ڈیش بورڈ بن گیا، وفاقی وزیر احسن اقبال کل افتتاح کریں گے۔ڈیش بورڈ پر عوام کو امدادی سامان کی وصولی، تقسیم اور ترسیل کی معلومات ہوں گی، عوام سیلاب متاثرین کیلئے عالمی، وفاقی، صوبائی سطح پر آئی رقوم اور سامان سے متعلق جان سکیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی قوم کی مشکلات کا حل بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل درا?مد کو قرار دے دیا۔ان خیالات اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے 74 ویں یوم وفات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہشہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم آج کے دن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کے حقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد، دوراندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں