میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فارماکمپنیوں کا ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ

فارماکمپنیوں کا ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

شہر میں بخار، زکام، پیٹ درد، کھانسی ،مرگی کے دورے کی بیشتر ادویات نایاب ،میڈیکل اسٹورز دگنی قیمت وصول کرنے لگے
ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے خام مال کی خریدو فروخت میں مشکلاتکمپنیاں ہول سیلرز کو اسٹاک فراہم نہیںکر رہی ہیں،ذرائع
کراچی(اسٹا ف رپورٹر) شہر قائد میں ادویات کا بحران شدت اختیار کرنے لگا، کمپنیز نے قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا۔شہر میں بخار، زکام، پیٹ درد، کھانسی اور مرگی کے دورے کی بیشتر ادویات نایاب ہوچکی ہیں جبکہ جن میڈیکل اسٹورز پر موجود ہیں وہاں ادویات کی زیادہ قمیت وصول کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی اونچی اڑان کے اضافے کی وجہ سے خام مال کی خریدو فروخت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ کمپنیوں کی جانب سے ہول سیلرز کو اسٹاک فراہم نہیں کیا جارہا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کچھ کمپنیز کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ارکیٹ میں 20 پتوں کی بخار کی دوا کا ڈبہ 700 روپے جبکہ زکام کی دوا کے 10 پتوں کا ڈبا 850 روپے سے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔نامور سرکاری و نجی اسپتالوں اور طبی ماہرین سمیت شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فی الفور جائزہ لیا جائے تاکہ بحران پر قابو پایا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں