میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف جس احسن طریقے سے پیسے مانگ سکتے ہیں کوئی اور نہیں مانگ سکتا: پرویز الٰہی

شہباز شریف جس احسن طریقے سے پیسے مانگ سکتے ہیں کوئی اور نہیں مانگ سکتا: پرویز الٰہی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

لاہور(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جس احسن طریقے سے پیسے مانگ سکتے ہیں کوئی اور نہیں مانگ سکتا۔لاہور پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کا صحافیوں کی بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، صحافیوں کی بہبود کے لیے ایسے قوانین بنائیں گے جو کوئی حکومت تبدیل نہ کر سکے، پریس کلب کے ممبر صحافیوں کے لیے آپریشن بھی فری کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے نقد رقوم دی جائیں گی، سیلاب متاثرین کے گھر بنانے کیلئے 8 سے10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پنجاب حکومت سب کو سکھ دے گی، عمران خان کی ٹیلی تھون میں اب تک ڈھائی ارب روپیہ اکٹھا ہوا ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں خوراک پر 40 فیصد سبسڈی دیں گے اور ہر زمیندار کو سولر پمپ کی سہولت فراہم کی جائے گی، صحت کارڈ بہترین اور اچھی اسکیم ہے، اس پر عمل درآمد کے لیے بھی کام کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جس احسن طریقے سے پیسے مانگ سکتے ہیں کوئی نہیں مانگ سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں