میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس وصولی سے انکار،وفاق اورسندھ میں ٹھن گئی

کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس وصولی سے انکار،وفاق اورسندھ میں ٹھن گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

کے الیکٹرک کے بل میں کراچی میونسل کارپوریشن(کے ایم سی)ٹیکس کلیکشن پر وفاق اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے۔کے ایم سی کے ٹیکس کی کلیکشن سے وفاق نے صاف انکار کر دیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاق کے الیکٹرک کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی اجازت نہیں دے گا، گورنر سندھ کہتے ہیں کہ بجلی کے بلوں میں کراچی کے عوام سے ٹیکس وصولی اضافی بوجھ ہوگا، اس کے حق میں نہیں۔گورنر سندھ نے کے ایم سی کے ٹیکس کے لیے کوئی اور طریقہ اختیار کرنے کی تجویز دی۔ ادھر وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میونسل کارپوریشن کے ٹیکس بجلی کے بلوں میں وصول کرنے کیلئے وفاقی حکام اور نیپرا سے بات ہوگئی ہے ،کے ایم سی کو اپنے پیروں کو کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ خدارا کے ایم سی کے معاملات میں روڑے نہ اٹکائیں، اسد عمر اور علی زیدی نے کے الیکٹرک کے بل کے ساتھ کے ایم سی کے ٹیکس کی وصولی کی مخالفت کی ہے۔مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ کے ایم سی نیک نیتی سے پیروں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہی ہے، میرے شہر میں صرف برائی نہیں اچھائی بھی ہے۔کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب نے یہ بھی کہا کہ سابق میئر کراچی وسیم اختر کے پاس ٹیکس لگانے کااختیار تھا، مگر نیت نہیں تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں