کشمیری بھائی جدوجہد میں تنہا نہیں، شاہ محمود قریشی
شیئر کریں
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کوباورکروانا چاہتے ہیں کہ وہ جدوجہد میں تنہا نہیں، ہرفورم پرکشمیریوں کے حقوق کے لئے آوازبلند کرتے رہیں گے جب کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، آئینی اور سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وستم پربھارت کوشدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ، جمہوریت کی جھوٹی دعویدار بھارتی حکومت کا سفاکانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا، کشمیری بھائیوں کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ وہ جدوجہد میں تنہا نہیں، انشااللہ ہرفورم پر کشمیریوں کے حقوق کے لئے آوازبلند کرتے رہیں گے جب کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، آئینی اور سفارتی معاونت جاری رکھے گا، ہمیں جو سب بڑی اور اہم کامیابی ہمیں ملی وہ یہ ہے کہ 58ممالک نے پاکستان کی حمایت میں اپنا مشترکہ بیان جاری کیا۔اس سے قبل شاہ محمود قریشی کی ملک واپسی پر ائرپورٹ لانج پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ائیر پورٹ پر مسافروں نے دیر تک وزیرخارجہ کو روکے رکھا اورسیلفیاں بھی بنوائیں۔