میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جی ڈی اے اور پی ایس پی نے بھی آرٹیکل 149 کی مخالفت کردی

جی ڈی اے اور پی ایس پی نے بھی آرٹیکل 149 کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے )کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے جبکہ پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی)کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے بھی آرٹیکل 149کی مخالفت کردی ہے ۔جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے ۔پیرپگارا کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم کو بہت سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے تھی، اس وقت بھی سیکورٹی کے اعتبار سے کراچی زیادہ محفوظ ہے ، کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے ہجرت کرکے آنے والوں کی اکثریت نے کراچی میں قیام کو ترجیح دی مگر اچانک دارالحکومت کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، جس سے خزانے سے اربوں روپے خرچ ہوئے ۔پیرپگارا نے کہا کہ اس وقت کے دارالحکومت میں رہنے والوں کو کیوں منتقل نہیں کیا گیا؟ فروغ نسیم کو چاہیے کہ وہ دارالحکومت کراچی واپس لانے کا مطالبہ کریں۔دوسری جانب پی ایس پی نے بھی آرٹیکل 149کی مخالفت کی ہے ، سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے کہا کہ آرٹیکل 149 کراچی کے مسائل کا حل نہیں، یہ صوبائی خودمختاری پر حملہ تصور کیا جائے گا۔رضا ہارون نے کہا کہ افسوس وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کراچی کے لیے فوری طور پر 5 ارب روپے کا ریلیف فنڈ جاری کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں