مجھے لوگوں کی خدمت کر کے روحانی سکون میسر آتا ہے ‘گلوکارہ ابرار الحق
شیئر کریں
گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ میں نے جب گانے کا آغاز کیا تو مجھے گمان بھی نہیں تھا کہ اتنا مقبول ہو جاؤں گا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ابتداء میں دوسروں کے لکھے ہوئے گانے گاتا تھا مگر پھر میں نے خود بھی لکھنا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے میری اوپر تلے ریلیز ہونے والے میوزیکل البم نے ریکارڈ ساز کامیابیاں سمیٹنی شروع کیں اور بطور گلوکار میری پہچان پورے پاکستان میں پھیل گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گلوکاری کے دوران ہی میں نے اپنے علاقے میں غریبوں کیلئے ہسپتال کا منصوبہ شروع کیا اور اسکی کامیابی کے بعد ہسپتال سے 30لاکھ سے زیادہ لوگ علاج سے مستفید ہو چکے ہیں ، ہسپتال میں مریضوں کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہوں۔مستقبل میں ہر ضلع میں ایسے ہسپتال کا قیام عمل میںآئے جس سے غریب لوگوں کا علاج بالکل مفت کیا جائے گا اور ان ہسپتالوں کا معیار کسی بھی طورپر عالمی معیار سے کم نہیں ہو گا ۔ مجھے لوگوں کی خدمت کر کے روحانی سکون میسر آتا ہے ۔