میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الحرمین الشریفین ، 41 خواتین کی لیڈنگ عہدوں پر تقرری

الحرمین الشریفین ، 41 خواتین کی لیڈنگ عہدوں پر تقرری

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

الحرمین الشریفین کے امور کے نگران ادارے کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار حرمین میں خدمات کی انجام دہی کے لیے 41 خواتین کی اعلیٰ عہدوں پر تقرری کا حکم جاری کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ویژن 2030ء کے مطابق مسلمان خواتین کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے عمومی قومی مفاد کے پیش نظر اْنہیں مختلف اْمور کی انجام دہی کے لیے تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ریاستی اداروں اور سروسز کی فراہمی میں مسلمان خواتین کلیدی عامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ الحرمین الشریفین کے امور کی انجام دہی میں ان کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ شرعی ضوابط کے دائرے میں رہتے ہوئے ملک کی تعمیر وترقی اور خوش حالی میں خواتین کے کردار کا عوامی سطح پر بھی خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں