میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، تعمیراتی لاقانونیت ، آصف رضوی کے بیٹروصولی پر مامور

سندھ بلڈنگ، تعمیراتی لاقانونیت ، آصف رضوی کے بیٹروصولی پر مامور

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ داران نے شہر کو عمارتوں کا جنگل بنا کر لوٹ مار کی انتہا کردی ہے۔ ضلع شرقی میںبلڈنگ بائی لاز کی دھجیاں اڑانے والے آصف رضوی کے خلاف ایس بی سی اے کی اعلیٰ انتظامیہ نے ایک طویل عرصے سے چپ سادھے رکھی ہے۔ جس کے باعث آصف رضوی نے ناجائزتعمیرات کی انتہائی بے باکی سے سرپرستی جاری رکھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر آصف رضوی نے بلڈر مافیا سے وصولی کیلئے بیٹر مقرر کرلیے ہیں ،ضلع شرقی میں ناجائز تعمیرات کرنے والے بلڈر زمالکان کو تعمیرات کی اجازت دے کر خطیر رقم وصول کی جارہی ہے ، ڈی جی سسٹم کے تحت کام کرنے والے افسران نے جمشید روڈ پر پلاٹ نمبر 715 پر کمرشل تعمیرات کی اجازت دے رکھی ہے ، 8 منزلہ غیرقانونی تعمیر والی عمارت سے بھاری رشوت وصول کیے جانے کی اطلاعات ہیں ، واضح رہے کہ ضلع شرقی میں انتہائی کمزور بنیاد والی عمارتوں کو ناقص میٹریل سے تعمیر کیا جارہا ہے ، اس جعلسازی میں ملوث مافیا کو بدعنوان افسران کی سرپرستی حاصل ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں