میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری اداروںپر عارف بلڈر کا تسلط ،دستاویزات غائب

سرکاری اداروںپر عارف بلڈر کا تسلط ،دستاویزات غائب

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

عارف بلڈر کے غیرقانونی دھندے، ادارہ ترقیات اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف، اینٹی کرپشن ریکارڈ لینے میں ناکام، دو درجن سے زائد تحقیقات سرد خانے کے حوالے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد اور کراچی میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز سے اربوں روپے ڈکارنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کے مختلف منصوبوں کا ریکارڈ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ادارہ ترقیات سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اینٹی کرپشن نے کچھ عرصہ قبل نیب سے منتقل ہونے والی عارف بلڈر کے خلاف تحقیقات کے سلسلے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ادارہ ترقیات کو درجنوں لیٹر لکھے تاہم متعلقہ ادارے ریکارڈ دینے میں ناکام ہیں، ذرائع کے مطابق عارف میمن کے سسٹم کے افسران نے مذکورہ دونوں اداروں سے عارف میمن کے منصوبوں کا ریکارڈ غائب کروا دیا ہے، ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے کچھ دن قبل حیدرآباد میں رہائشی پلاٹس کو کمرشل میں تبدیل کرنے سمیت دیگر معاملات پر تحقیقات کیلئے حیدرآباد میں ڈیرے ڈالے تھے تاہم مذکورہ دونوں اداروں کے سسٹم کے افسران نے بھی انہیں عارف بلڈر کے چند منصوبوں کے علاوہ کوئی ریکارڈ نہیں دیا ، عارف میمن کے خلاف اینٹی کرپشن میں دو درجن
سے زائد تحقیقات زیر التوا ہیں اور اینٹی کرپشن ریکارڈ لینے میں ناکام ہے، ذرائع کے مطابق قاسم آباد میں عارف میمن کے مختلف تعمیراتی رہائشی و کمرشل منصوبوں کے لے آؤٹ پلان میں غیرقانونی تبدیلیاں کرکے پارکنگ کی زمین بھی بیچ دی گئی، واضح رہے کہ بدنام زمانہ بلڈر کے خلاف تمام ادارے کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں