میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیپوٹیشن پر تقرری،وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کا ملازم ڈائریکٹر ماسٹر پلان تعینات

ڈیپوٹیشن پر تقرری،وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کا ملازم ڈائریکٹر ماسٹر پلان تعینات

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں، وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے گریڈ 18 کا ملازم احمد حسین سولنگی ڈائریکٹر ماسٹر پلان اتھارٹی حیدرآباد مقرر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے احمد سولنگی کی خدمات تین سال کیلئے محکمہ بلدیات کے حوالے کردیں، تفصیلات کے مطابق سندھ میں ایک بار پھر ڈیپوٹیشن اور او پی ایس پر تقرریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا، سپریم کورٹ نے 2011ء میں ڈیپوٹیشن، او پی ایس اور آؤٹ ٹرن پر پابندی لگا دی تھی تاہم سندھ حکومت کی جانب سے قواعد ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈیپوٹیشن پر تقرریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے، 8 جولائی کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے گریڈ 18 کے پروٹوکول افسر احمد حسین سولنگی کی خدمات تین سال کیلئے محکمہ بلدیات کے حوالے کرتے ہوئے تقرری سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان کی ڈسپوزل پر رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، 24 گھنٹے کے اندر سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے احمد سولنگی کو ڈائریکٹر ماسٹر پلان اتھارٹی حیدرآباد مقرر کردیا جبکہ ان کی جگہ پر تعینات محکمہ بلدیات کے گریڈ 18 کے ملازم شہاب الدین منگی کو ہٹا دیا گیا، حیرت انگیز طور پر ڈائریکٹر ماسٹر پلان کی ٹیکنیکل عہدے پر نان ٹیکنیکل افسر کو تعینات کردیا گیا، اس سلسلے میں روزنامہ جرأت کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ سے موقف لینے کیلئے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں