میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلم لیگ (ن)نے شکست تسلیم کرلی‘کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں، مریم نواز

مسلم لیگ (ن)نے شکست تسلیم کرلی‘کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں، مریم نواز

ویب ڈیسک
پیر, ۱۸ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پنجاب کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی برتری کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔ ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی،عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں، عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، عوام نے ووٹ سے اپنی رائے دی، اس کے بعد حکومت کا رہنا نہ رہنا سیکنڈری ہوجاتا ہے۔ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ الیکشن کے نتائج بتارہے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت نہیں رہے گی۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو 15 سیٹوں پر برتری حاصل ہے بعد ازاںپاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں۔پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے بعد تحریک انصاف کی واضح برتری ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے،سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ دل بڑا کرنا چاہیے،جہاں جہاں کمزوریاں ہیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے، انشا اللہ خیر ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں