میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی ،7ماہ میں 44 ہزار وارداتیں ،سندھ حکومت ناکام

کراچی ،7ماہ میں 44 ہزار وارداتیں ،سندھ حکومت ناکام

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ حکومت کراچی میںشہریوں کے جان مال کا تحفظ کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کے قلمدان سنبھالے جانے کے بعد ابتدا میں سامنے آ نے والے انتہائی غیر سنجیدہ بیانات نے کراچی میں امن وامان سے لاپراہ سندھ حکومت کی غیر سنجیدگی کو عیاں کردیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں سال 2024ء کے 7ماہ کے دوران 44ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل چوری اور چھیننے جانے کی 31 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔ 1ہزار سے زائد گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں۔ کراچی میں رواں سال کے 7 ماہ کے دوران 44 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں شہریوں سے 11ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق شہر میں 7 ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کی 12 وارداتیں ہوئیں جبکہ بھتہ لینے کے 57 واقعات بھی رپورٹ ہوئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں