میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں سب کو مساوی آئینی حقوق ملیں گے، شہباز شریف

پاکستان میں سب کو مساوی آئینی حقوق ملیں گے، شہباز شریف

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے تحفظ کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں کوئی کمی نہیں کریں گی۔لاہور میں اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ یہاں سب کو مساوی آئینی حقوق ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں کوئی کمی نہیں کریں گی، نواز شریف نے اقلیتوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے ۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ آج کے دن قائداعظم نے ایک تاریخی خطاب کیا تھا، بانی پاکستان نے کہا تھا کہ یہاں سب کو مساوی آئینی حقوق ملیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ ہو یا امن، اقلیتوں نے ہمیشہ ملک و قوم کا ساتھ دیا، ان کی ملک کے لیے بے مثال خدمات ہیں۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میں آج یقین دلاتا ہوں کہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا ہے ، اس دھرتی کے لیے قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کی عظیم قربانیاں ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو ظلم ڈھایا جارہا ہے اس کی وجہ سے آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنی فوج سے مل کر غزہ میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔ دنیا اہل فلسطین کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی فورمز سے منظور قراردادوں کو اسرائیل رتی برابر اہمیت نہیں دیتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں