میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان اسمگلنگ ،چینی کی قیمت 7 ماہ میں ڈبل ہوگئی

افغانستان اسمگلنگ ،چینی کی قیمت 7 ماہ میں ڈبل ہوگئی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کی اجناس منڈی میں چینی کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی۔ بڑے پیمانے پر چینی کی افغانستان اسمگلنگ کے باعث پچھلے 7 ماہ میں چینی کی قیمتیں ڈبل ہوچکی ہیں۔ تاجر اسمگلنگ روکنے اور شوگر ملز کو لگام دیے بغیر قیمتوں میں کمی کی توقع نہیں کر رہے ہیںشہر قائد میں چینی کی قیمتیں ہول سیل میں 147 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہیں۔ پچھلے سات ماہ میں ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر یہاں تک پہنچی ہے۔ اجناس منڈی کے تاجروں کے مطابق پیدواری لاگت بڑھنے اور اسمگلنگ کی وجہ سے قیمتیں بڑھی ہیں حکومت کو مانیٹرنگ سخت کرنا ہوگی۔چینی کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر ہونیو الے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے پرچون فروش بھی من مانی قیمت پر چینی فروخت کررہے ہیں اور خوردہ مارکیٹ میں چینی ڈیرھ سو روپے سے 160 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں