میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد میں ڈکیتی ،اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ

حیدرآباد میں ڈکیتی ،اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۸ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ:علی نواز) حیدرآباد شہر جرائم کی آگ میں جھلس اٹھا، ایس ایس پی انتظامی طور پر ناکام ہوگئے، شہر میں منظم جرائم میں ہوشربا اضافہ، لطیف آباد 4 نمبر میں ڈکیتی، اہل خانہ یرغمال، چوریاں اور اسٹریٹ کرائم،شہری لاکھوں روپے سے محروم، ایک ہفتے کے دوران دو درجن سے زائد جرائم کی وارداتیں، شہری خوفزدہ، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر جرائم کی آگ میں جھلس اٹھا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈکیتیوں، چوریوں اور چھینا جھپٹی کی دو درجن سے زائد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں، جرائم میں ہوشربا اضافے سے شہری خوفزدہ ہوگئے ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق فورٹ تھانہ کی حدود گاڑی کھاتہ میں قائم بیٹری کی دکانوں الکریمی آٹوز،شاہد آٹوز اور المصطفیٰ آٹوزکے تالے توڑ کر نامعلوم چور بیٹریوں سمیت دیگر قیمتی سامان اور ہزاروں روپے نقد چوری کرکے فرار ہوگئے، لطیف آباد نمبر 4 میں 5 مسلح افراد ڈاکٹر اشعر حسین ولد عیدوخان نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر 10تولہ کے طلائی زیورات،10ہزار روپے نقداور 6موبائل فون لوٹ کر چلتے بنے، آٹو بھان روڈ پر پیون کالونی شہباز بلڈنگ حیدرآباد کے رہائشی محمد آصف ولد شاد محمد خان کو دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے یونٹ نمبر 2 لطیف آباد ریلوے پل کے نزدیک اس وقت لوٹ لیا جب وہ میزان بینک سے 5لاکھ 50ہزار روپے لے کر جارہا تھا،موبائل مارکیٹ میں دو دکانوں سے دو نامسلح افراد تین لاکھ روپے لوٹ کے چلے گئے متعلقہ تھانوں کی پولیس نے حسب معمول رپورٹ درج کرلی، تاہم ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ اور لوٹا گیا سامان برآمد کرنے کے سلسلے میں کوئی کارروائی ہوتی نظر نہیں آئی، شہر بھر میں جرائم کی منظم کارروائیوں کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد امیر ساجد سدوزئی مکمل طور ناکام دکھائی دیتے ہیں، ذرائع کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد شہر میں امن امان کے صورتحال پیدا کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں