میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کا یوسیز کی سطح پر ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیوں کا فیصلہ

سندھ حکومت کا یوسیز کی سطح پر ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیوں کا فیصلہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ :جوہر مجید شاہ) سندھ حکومت کی تمام یوسیز کی سطح پر ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیوں کا فیصلہ یوسیز کا بجٹ ماہانہ 7 لاکھ 50 ہزار ہوتا ہے، جبکہ برتھ، ڈیتھ،نکاح نامہ،طلاق کے سرٹیفکیٹ کا اجراء یوسیز کے دائرے کار میں آتا ہے اور اس مد میں جائیداد و دیگر معاملات کے عوض جعلی،بوگس،پرانی تاریخوں میں سرٹیفکیٹس کے اجراء میں یوسیز کے سکریٹری لاکھوںکی وصولیوں کا بازار سجائے بیٹھے ہیں۔ ادھر یوسیز کی سطح پر ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی بڑے حصے کی بااثر حکومتی شخصیات کی جیبوں میں بطور نذرانہ و تحفہ پیش کرنے کا حربہ قرار دیا جارہا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر اور یوسی سکریٹری کے دستخط کے بغیر کوئی جائز یا ناجائز کام ہو نہیں پائے گا۔ ادھر ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی میں بھی منظور نظر اور من پسند منجھے ہوئے کھلاڑیوں کو آگے لایا جائیگا تاکہ آنے والا نذرانہ ترتیب کیساتھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے کھلاڑیوں کے پاس سے ہوتے ہوئے’’اوپر‘‘والوں کو اس نوازش سے نوازا جائے۔ واضح رہے کہ یوسی میں موجود ملازمین کو دی جانے والی تنخواہوں کی ادائیگی کا بہانہ بنا کر پورے ساڑھے سات لاکھ کی رقم ٹھکانے لگا دی جاتی ہے، یوسی فنڈز میں بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوںسے متعلق آج تک کسی بھی قسم کی کوئی تحقیقات منطقی انجام کو نہ پہنچ سکی۔ ادھر کئی یوسیز کے سکریٹری آج ارب پتی ہیں، جبکہ کئی یوسیز کی سکریٹری شپ کیلئے بھاری نذرانے اور بڑی پرچی کا حصول بھی قانون کا درجہ اختیار کرگیا ہے، اب حکومت سندھ کے فیصلے کے بعد ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کیلئے بھی کئی راشی و کرپٹ عناصر اس بھاگ دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔ سیاسی تعلقات اور پرچیوں کے حصول کیلئے بازار اور گاہک دونوں متحرک ہوگئے ہیں اور کمائی کا نیا دروازہ کھلنے کو تیار ہے، دیکھنا یہ ہے کہ کونسی یوسی کس کھلاڑی کو بطور نذرانہ و تحفہ دی جاتی ہے اور کیا آئندہ ان یوسیز میںرشوت و چور بازاری روکنے کیلئے عملی طور پر کوئی کوششیں کی جاتی ہیں یا پھر محض وصولیوں کا دھندا جاری رہتا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکومت نے ڈومیسائل اور پی آر سی کو ختم کرنے سے متعلق بیان دیا تھا مگر وصولیوں اور پیدا گیری کا یہ دھندا بھی زور وشور سے جاری ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں