میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کامقدمات میں مطلوب لیگی رہنماؤں کوگرفتارکرنے کافیصلہ

پی ٹی آئی کامقدمات میں مطلوب لیگی رہنماؤں کوگرفتارکرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ماڈل ٹاؤن سانحے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پراسیکیوشن تیزی سے کام کریگا، چیئرمین تحریک انصاف کی زیرصدارت اجلاس میں ن لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کرنے کیلئے اقدامات پر مشاورت
حکومت خوف اور دہشت کے سہارے قبولیت حاصل کرنا چاہتی ہے ،شہبازگل کے اسسٹنٹ اظہار یوسف کی اہلیہ جو خواتین تھانے میں قید ہیں، کیا اب کسی کے کوئی بنیادی حقوق نہیں رہے؟عمران خان
اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب کے اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں 13 اگست کے لاہور جلسے کے حوالے سے عمران خان کو بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی تیز کرنے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پراسیکیوشن تیزی سے کام کریگا، ن لیگی رہنماؤں کی ضمانتیں خارج کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا اداروں اور عدلیہ پر ن لیگی رہنماؤں کے بیانات کو صرف نظر کرنا باعث تشویش ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی کہا تھا کہ محرم الحرام کے بعد 25 مئی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث کرداروں کے خلاف کارروائی پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت خوف اور دہشت کے سہارے قبولیت حاصل کرنا چاہتی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سازش سے مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد قبولیت حاصل کرنے کے لیے میڈیا اور عوام میں خوف اور دہشت کا سہارا لے رہی ہے تاہم یہ صرف ملک کو مزید غیر مستحکم کرنے ہی میں کامیاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واحد حل شفاف اور آزاد انتخابات ہیں۔ٹوئٹ میں عمران خان نے شہباز گل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ فاشسٹ حکومت کی جانب سے اغوا کیے جانے کا اقدام غیر قانونی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اظہار یوسف کی اہلیہ جو خواتین تھانے میں قید ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اب کسی کے کوئی بنیادی حقوق نہیں رہے؟۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں