میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا اور پاکستان میں عوامی سطح پر تعلقات ہماری بڑی طاقت ہیں، امریکی سفیر

امریکا اور پاکستان میں عوامی سطح پر تعلقات ہماری بڑی طاقت ہیں، امریکی سفیر

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ڈونلڈ بلوم کی بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے مزار پر بھی حاضری مزار پر پھولوں چڑھائے، کتاب میں تاچرات بھی درج کیئے
قائد اعظم نے اپنے ملک اور پڑوسی ممالک میں امن سمیت پاکستان میں مذہبی رواداری، معاشی و معاشرتی استحکام کا تصور پیش کیا،ڈونلڈبلوم
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی پہنچ گئے، انہوں نے لیاقت میموریل لائبریری میں قائم لنکن کارنر کا دورہ کیا اور سٹارٹ اپ لیب کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ سٹارٹ اپ لیب سے کاروبار کا شوق رکھنے والے افراد مفت جدید ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کر کے اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔انہوں نے امریکی سفارت خانے اور سندھ کے محکمہ سیاحت کی شراکت داری کو باعث فخر قرار دیا جس کے ذریعے یقینی بنایا جا سکے گا کہ پاکستانی لوگ اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔امریکی سفیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور پاکستان میں عوامی سطح پر تعلقات ہماری بڑی طاقت ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم لنکن کارنرز مفت تعلیم اور ثقافتی پروگرامز کے ساتھ پاکستان کے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی اور معلومات کے ذرائع فراہم کرتا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں اپنی نوعیت کی پہلی جدید امریکی سٹارٹ اپ لیب نوجوانوں کے لیے روبوٹکس، لیگوز، تھری ڈی پرنٹرز، فوٹوگرافی سیٹ اپ، ونڈوز اینڈ میک کمپیوٹرز اور ویڈیو ایڈیٹنگ ایکوئپمنٹ کی سہولیات سے لیس ہے۔دریں اثناء امریکی سفیر ڈونلڈ بوم نے بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح مزار پر حاضری دی ،مزار پر پھولوں چڑھائے۔ امریکی سفیر جب مزار قائد پہنچے تو پاک نیوی کے چاک و چوبند دستے نے انکا شاندار استقبال کیا۔ امریکی سفیر نے بانی پاکستان محمد علی جناح کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج دیئے کیئے ۔انتطامیہ کی جانب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو مزار کی تاریخ سے متعلق مکمل آگاہی بھی دی گئی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں