میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا ابھی ختم نہیں ہوا بداحتیاطی سے وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے، اسد عمر

کورونا ابھی ختم نہیں ہوا بداحتیاطی سے وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے، اسد عمر

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے عوام کو ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس ملک میں ابھی ختم نہیں ہوا، بداحتیاطی کی صورت میں یہ دوبارہ پھیلنا شروع ہو سکتا ہے،مجموعی طور پر پاکستان میں 48فیصد ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، 38فیصد مثبت کیسز سامنے آئے ہیں ،سب اس کانٹیکٹ ٹرینسنگ کی بدولت ممکن ہو سکا،دنیا کا امیر ترین ملک بھی مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نظام لے کر آئے ،عوام احتیاط کریں، ماسک پہنیں، دوسروں سے فاصلہ رکھیں۔ منگل کو یہاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جس دن سے ہم نے یہ لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کیا ہے تو لوگوں سے یہ سن رہا ہوں کہ کورونا ختم ہو گیا، کاش کورونا ختم ہو چکا ہوتا تاہم بدقسمتی سے ابھی ایسی صورتحال نہیں ہے، ابھی ہم یہ بالکل بھی نہیں کہہ سکتے کہ کورونا ختم ہو گیا ہے۔وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ جون کے وسط میں لندن کے امپیریئل کالج کی تحقیق بہت مشہور ہوئی جس میں بہت خوفناک اور دل کو دہلا دینے والی پیش گوئیاں تھیں، اس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ اموات 10اگست کو ہوں گی اور اس ایک دن میں 78ہزار سے زائد پاکستانی کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہو جائیں گے اور میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اس کا عشر عشیر بھی نہیں ہو گا۔انہوںنے کہاکہ امپیریئل کالج کی تحقیق کے برعکس 10اگست کو پاکستان میں 15 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے اور یہ اموات بھی افسوسناک ہیں، ایسا نہیں کہ اب ہم فتح کا اعلان کر کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں