میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلشن حدیدخاتون نے 3 بچوں کو زہر دے کرخودکشی کرلی

گلشن حدیدخاتون نے 3 بچوں کو زہر دے کرخودکشی کرلی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

گلشن حدید فیز ون میں خاتون نے 3 بچوں کو زہر دے کر خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز ون میں خاتون نے تین بچوں کو زہر دے کر خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 35 سالہ اسما، جب کہ بچوں کی شناخت 8 سالا جویریہ، 5 سالہ اریشا اور 3 سالہ باقر کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے سے متعلق ترجمان ضلع ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو ناچاکی کا شاخسانہ ہے، متوفہ خاتون کا شوہرعابد بینک ملازم ہے اور اس نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ اس کا اپنی بیوی اسماء سے گھریو جھگڑا چل رہا تھا، عابد علی کا کہنا ہے کہ وہ 7 اگست کو نواب شاہ گیا تھا، آج واپس گھر لوٹا تو توافسوسناک واقعے سے متعلق علم ہوا، جب کہ بچوں اور بیوی کو مردہ پایا۔پولیس کے مطابق بچوں کی لاشیں 4 سے 5 دن پرانی ہیں، خاتون اور بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں، جب کہ موقع سے شواہد اور پڑوسیوں کے بیانات قلمبند کئے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں