میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہر قیمت پر امن اور قانون کی بالادستی قائم کریں گے، آرمی چیف

ہر قیمت پر امن اور قانون کی بالادستی قائم کریں گے، آرمی چیف

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر امن اور قانون کی بالادستی قائم کرنی ہے جب کہ کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جب کہ آرمی چیف کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی میجر علی سلمان شہید کے گھر گئیں۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قوم متحد، پرعزم اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے جب کہ کوئی بھی قربانی دینی پڑے، امن اور قانون کی حکمرانی بحال کریں گے اور کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں