میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان؛ ماشکیل میں دہشت گردوں کی فائرنگ ، پنجاب کے5 مزدور قتل

بلوچستان؛ ماشکیل میں دہشت گردوں کی فائرنگ ، پنجاب کے5 مزدور قتل

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

مقتولین مقامی دکانوں میں مزدوری کرتے تھے، حملہ آور موقع سے فرار،ڈپٹی کمشنر واشک کی تصدیق

لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعدپنجاب کے مختلف آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں ، ملزمان کی تلاش شروع

بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں اتوار کو دہشتگردوں نے دکانوں پر فائرنگ کر کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدوروں کو قتل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر واشک مجید سرپرہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے تھا جو وہ مقامی دکانوں میں کام کر رہے تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے دکانوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچوں مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کے فوراً بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر مجید سرپرہ نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، ذمہ دار افراد کی نشان دہی اور گرفتاری کے لیے تیز رفتار کارروائی جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کیا گیا ہے، انتظامیہ نے علاقے کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور مزید تفتیش کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں