میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ژوب گیریژن پر دہشت گردوں کا حملہ، 4سیکورٹی اہلکار شہید

ژوب گیریژن پر دہشت گردوں کا حملہ، 4سیکورٹی اہلکار شہید

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

ژوب میں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 4 سیکورٹی اہلکار شہید، 5 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی شدید فائرنگ کے نتیجے میں 3دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بدھ کی صبح دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ژوب گیریژن میں چھپ کر گھسنے کی کوشش کر تے ہوئے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو بانڈری کے ساتھ ایک جگہ پر محصور کر دیا گیا جبکہ3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باقی 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں