میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل 2اور سسٹم آمنے سامنے آگئے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل 2اور سسٹم آمنے سامنے آگئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل 2اور سسٹم آمنے سامنے، ، ڈائریکٹر جنرل کو ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست دے دی رینجنل ڈائریکٹر حیدرآباد آفس نہیں آتے نہ ہی جواب دیتے ہیں، ارشد قریشی نامی ڈپٹی ڈائریکٹر غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہے، کارروائی نہیں ہوتی، خط میں پول کھول دیے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل2 عبدالحمید زرداری اور سسٹم آمنے سامنے آ گئے ہیں اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل2نے ڈائریکٹر جنرل کو ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست دے دی ہے، عبدالحمید زرداری نے ڈائریکٹر جنرل کو لیٹر لکھا جس میں لکھا ہے کہ رینجنل ڈائریکٹر حیدرآباد جوائننگ کے بعد آفس نہیں آئے اور آج تک چھٹی کی معلومات بھی نہیں دی، حیدرآباد آفس کی حالت خراب ہے اور تمام معاملات آؤٹ آف کنٹرول ہیں، رینجنل ڈائریکٹر حیدرآباد نے گریڈ 2 کے نائب قاصد کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا جسے اس نے کینسل کیا لیکن ہیڈکوارٹر نے اسے دوبارہ مقرر کردیا، ڈیمولیشن افسر حیدرآباد عابد نے ان کی ڈیمولیشن آرڈر کی تعمیل نہیں کی اور گھر چلا گیا، اس سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا نہ ہی آفس آیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل 2نے آخر میں لکھا ہے کہ ارشد قریشی نامی ڈپٹی ڈائریکٹر لطیف آباد غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہے اور اسے بڑھا رہا ہے، تحصیل سٹی اور لطیف آباد میں وہ غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کرتا ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل2 نے لیٹر کے آخر میں لکھا ہے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی خدمات کی ضرورت نہیں رہی اس لیے وہ احتجاجاً درخواست کرتے ہیں کہ ریٹائرمنٹ تک ان کی چھٹی منظور کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں