میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم لندن کے 34کارکنوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

ایم کیو ایم لندن کے 34کارکنوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کی مقامی عدالت نے ریلی نکالنے والے ایم کیو ایم لندن کے 34کارکنوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم لندن کی ریلی نکالنے والے 34ملزمان کو پولیس نے پیش کیا۔ ملزمان کے وکیل نے موقف دیا کہ گرفتار افراد ریلی میں شریک تھے نہ ہی ان سے کوئی موٹر سائیکل وغیرہ برآمد ہوئی ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف سرکار کی مدعیت میں زمان ٹائون تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان نے کورنگی میں ایم کیو ایم لندن کے لیے ریلی نکالی تھی، ملزمان پر ہنگامہ آرائی اور بلوے سمیت دیگر الزامات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں