ادارہ ترقیات کراچی میں طاقتور سیاسی مافیا کی اجارہ داری
شیئر کریں
( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) ادارہ ترقیات کراچی بااثر و طاقتور سیاسی مافیا کی اجارہ داری جاری کے ڈی اے نارتھ ناظم آباد میں واقع فلیٹوں پر قبضہ مافیا کی من مانیاں جاری کل 160 فلیٹوں میں سے محض 88 فلیٹوں سے محکمہ فنانس کرایہ وصول کررہا ہئے فی فلیٹ ماہانہ 2500 ڈھائی ہزار ہئے جو حال ہی میں بڑھایا گیا ہئے جبکہ اس سے قبل ماہانہ فی کس 125 روپے ماہانہ کٹوتی کی جاتی تھی ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ فنانس کی من پسند افراد کو نوازنے کی پالیسی کے تحت تاحال کئی الاٹیوں سے تاحال محض ماہانہ 125 روپے کرایہ وصولی کا دھندا جاری ہئے جبکہ دیگر کئی الاٹیوں سے فی کس ماہانہ 2500 روپے وصول کئے جارہیں ہیں جس سے ملازمین میں منفی جذبات اور اشتعال بھی پایا جاتا ہئے انکا کہنا ہئے کے سب کیساتھ یکساں سلوک اور ادارتی پالیسی کے مطابق وصولی قانون ہئے آسکے برخلاف کوئی بھی اقدام خلاف ضابطہ ہئے ادھر ملنے والی اطلاعات کے مطابق مزکورہ فلیٹوں میں 17/18 گریڈ کے افسران بھی غیرقانونی قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں جبکہ قانونی طور پر مزکورہ فلیٹ 1 تا 15 گریڈ کے ملازمین کا قانونی حق ہے دوسری جانب ادارے کے ملازمین کا کہنا ہئے کہ 125 روپے رینٹ میں لگ بھگ 6 ماہ قبل محکمہ اسٹیٹ آیند انفورسمنٹ کے سابق ڈائریکٹر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے فوری طور پر 2500 ڈھائی ہزار روپے ماہانہ کردیے جبکہ رینٹ میں اضافے کا قانونی اختیار گورننگ باڈی کا ہئے جس پر کے ڈی اے کے موجودہ حالات میں نظر ثانی کی ضرورت ہے مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔