میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گینگ وار کے منظم ہونے کا خدشہ

کراچی میں گینگ وار کے منظم ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد میں ایک بار پھر فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تیزی آگئی ہے ، پولیس نے گینگ وار کے دوبارہ منظم ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار گٹر باغیچہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوا۔پولیس نے رضا کاروں کی مدد سے فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔پولیس حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واقعے میں لیاری گینگ وار کے کارندے ملوث ہوسکتے ہیں کیونکہ مذکورہ علاقے میں گینگ وار کا گروپ منظم انداز سے کام کررہا ہے اور ماضی میں یہاں پر منشیات فروشوں کے مسلح جھگڑا بھی ہوچکا ہے۔قبل ازیں کورنگی کے سیکٹر فائیو میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا، پولیس اہلکار کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اب اْس کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ہے۔آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر نے کورنگی سیکٹر5 میں فائرنگ سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تمام تر ضروری پولیس کاروائی اور اقدامات پر مشتمل رپورت فی الفور طلب کرلی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی اہلکار کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے متاثرہ اہلکار کے اہل خانہ سے مستقل رابطے کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کے لیئے دیگر سیکیورٹی اداروں سے رابطہ کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں