میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گلی سڑی سبزیاں پھل فروخت  ،کراچی میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ

گلی سڑی سبزیاں پھل فروخت ،کراچی میں وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

سبزی منڈی میں گندگی اور تعفن کے باعث گلی سڑی سبزیاں پھل فروخت ہونے سے کراچی میں بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی سبزی منڈی میں بارش نے تباہی مچادی، بارشوں کے بعد سبزی منڈی کچرے اور کیچڑ کا مرکز بن گئی، سبزی منڈی میں کیچڑ اور کچرے کے باعث تعفن زدہ بیماریاں پھیلنے لگی۔سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی منڈی میں کچرہ اور کیچڑ صاف کرنے میں ناکام ہے جبکہ گندہ پانی اور کیچڑ نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے جمع ہوگیا۔تاجر اور خریدار گندے ماحول میں کام کرنے پر مجبور ہیں، سبزی منڈی میں گندی تعفن کے باعث گلی سڑی سبزیاں پھل فروخت ہونے سے کراچی میں بھی بیماریاں پھیلنے کا امکان ہے۔ہول سیل فروٹ سبزیاں منڈی میں لاکھوں روپے کا مال بارش کی نظر ہوگیا، منڈی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا ، سبزیاں فروٹ بارش کے پانی سے برباد ہوگئے ، جس کے بعد قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں