چوہدری شجاعت نے ہم سے کہا تھا کہ مارچ تک تبدیلی آئے گی، فضل الرحمان
شیئر کریں
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نااہل شخص کو قوم پر مسلط کیا گیا جس سے ملک کی معیشت بیٹھ گئی۔مرحوم مفتی نعیم کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اس بات پر متفق ہے کہ حکومت جانی چاہیے، اس حکومت کو لانے والے بھی جرم کے ذمہ دار ہیں، ملک کی معیشت بیٹھ گئی ہے نا اہل کو قوم پر مسلط کیا گیا، میں تو یہ کہتا ہوں کہ ان کو لایا کیوں گیا؟ چوہدری شجاعت نے ہم سے مذاکرات میں کہا تھا کہ مارچ تک تبدیلی آئے گی، چوہدری شجاعت بتادیں وہ بات کہاں چھپ گئی اور یہ بھی بتادیں کہ ان کے وعدے کا کیا ہوا؟۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چند لوگ آصف علی زرداری کی وفات قرار دے چکے تھے لیکن وہ صحت مند تھے، سابق صدر کی خواہش اور ان کی دعوت پر ان سے ملا قات کی، اٹھارویں آئینی ترمیم پر آصف زرداری کا موقف واضح ہے، ان کا کہنا ہے ان کی پارٹی نے آئین پاکستان کو اس کے اصل روح کے مطابق نافذ کیا، قومی مالیاتی وسائل کی تقسیم کیمعاملات پر واضح موقف ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ آج بھی ہورہی ہے، کے الیکٹرک کے خلاف جگہ جگہ احتجاج ہو رہے، عوام کو دو چیزیوں کی فکر ہے بجلی کی دستیابی اور اوور بلنگ نہ ہو، عوام پر اخراجات کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔