میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جے آئی ٹی نان ایشو،کورونا اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے شوشا چھوڑا گیا وزیراعلیٰ سندھ

جے آئی ٹی نان ایشو،کورونا اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے شوشا چھوڑا گیا وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۲ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی نان ایشو ہے ،کورونا اور دیگر حقیقی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے جے آئی ٹی کا شوشا چھوڑا گیا۔کراچی میں پارلیمانی لیڈر پی پی پنجاب سیّد حسن مرتضی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، کورونا ، معیشت ، آٹے اور چینی کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا، پیپلز پارٹی کی رکن پنجاب اسمبلی شازیہ عابد بھی ملاقات میں شریک تھی۔وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کا ملاقات میں کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی حیثیت ایک انویسٹی گیشن سے زیادہ نہیں ہے، جے آئی ٹی میں کسی کا تذکرہ آنے سے کوئی شخص مجرم نہیں بن جاتا جب تک عدالت اسے سزا نہ دے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے گندم کا بحران آنے کا خدشہ ہے، ذخیرہ اندوزوں کے بجائے سرکاری گوداموں سے گندم مارکیٹ میں لانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ سرکاری ذخائر ختم ہو گئے تو ذخیرہ اندوز آٹا بے تحاشا مہنگا کر کے منہ مانگے دام وصول کریں گے۔بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جس کے دور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) وصولیاں گزشتہ سال سے کم ہوئیں ،اس بار تو انہوں نے سارا ملبہ کورونا پر ڈال دیا مگر گزشتہ برس کیوں ہدف پورا نہیں ہوا۔ سندھ کی بڑے ہسپتالوں میں پورے ملک کے لوگ علاج کروانے آتے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سیّد حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تو حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے کورونا کے اعداد و شمار پر بھی لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے ،ٹیسٹ کم کر کے کہا جا رہا ہے کورونا کا پھیلائو کم ہو گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں