سندھ بلڈنگ، ایس ایم عارف کو ناجائز تعمیرات کی اجازت
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جون ۲۰۲۴
شیئر کریں
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ عبدالرشید سولنگی نے ضلع وسطی گلبرگ ٹاؤن میں ایس ایم عارف کو ناجائز تعمیرات کی کھلی چھوٹ دے دی ہے ، ذرائع کے مطابق کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح گلبرگ ٹاؤن کے بلاک و ن پلاٹ نمبر اے 55 اور ڈی 174 پر بغیر نقشہ منظوری خلاف ضابطہ تعمیرات کی اجازت دی گئی ہے ،عدالتی احکامات کے برخلاف ہونے والی ناجائز تعمیرات کو ڈی جی سسٹم مختلف پیکج وصولی پر تحفظ فراہم کررہا ہے ، جس میں سندھ بلڈنگ کے ڈائریکٹر علی اسد انتہائی فعال ہیں ، ذرائع کے مطابق خلاف قانون تعمیرات کی مد میں خطیر رقم سسٹم کو وصول ہوئی ہے ، جسے متعلقہ حکام اور چھان بین پر اداروں نے دانستہ نظر انداز کررکھا ہے ۔