میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی ، بدعنوان پریتم داس ایم ڈی کے عہد ے پر قابض

محکمہ آبپاشی ، بدعنوان پریتم داس ایم ڈی کے عہد ے پر قابض

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ آبپاشی، سندھ حکومت چہیتے افسر پریتم داس پر مہربان، ایم ڈی کے عہدے کا تین سال دورانیہ ختم ہو چکا ، غیرقانونی طور پر عہدے پر براجمان ، پریتم داس سسٹم کے آگے سیکرٹری بھی بے بس۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے ایم ڈی سیڈا پریتم داس پر مہربان ہوگئی ہے، پریتم داس کو تین سال قبل غیرقانونی طور سیڈا کے ایم ڈی کے عہدے پر مقرر کیا گیا ، قواعد و ضوابط کے مطابق ایم ڈی سیڈا کا عہدہ تین سال کا ہوتا ہے جس کی تقرری اشتہار کے ذریعے کی جاتی ہے، تین سال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود ایم ڈی سیڈا پریتم داس عہدے پر غیرقانونی موجود ہیں ، ذرائع کے مطابق پریتم داس محکمہ آبپاشی کے سسٹم کے سرغنہ ہیں اور ان کے آگے سیکرٹری آبپاشی بھی بس ہیں ، نگران حکومت میں سیکرٹری آبپاشی نے دو بار پریتم داس کو ہٹانے کی سمری بھیجی تھی تاہم وہ بھی منظور نہ ہو سکی، ذرائع کے مطابق پریتم داس ایک صوبائی وزیر کے نام پر سیڈا میں سسٹم نافذ کرکے بیٹھے ہیں ، ذرائع کے مطابق پریتم داس نے سندھ حکومت سے ملنی والی گرانٹ میں بھی کروڑوں روپے ڈکار لیے ہیں ، ہوشربا حقائق آئندہ شامل اشاعت کیے جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں