میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرنسپل کی میٹرک طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش، گرفتار

پرنسپل کی میٹرک طالبہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش، گرفتار

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون کے سیکٹر ساڑھے 11 میں دسویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں پرائیوٹ اسکول کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں اقبال مارکیٹ تھانے میں الزام نمبر 173/24 ذیادتی کی کوشش، تشدد اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کی بہن نے مقدمہ درج کرایا ہے کہ اسکول پرنسپل واٹس اپ پر میری بہن کو نامناسب پیغامات بھیجتا تھا۔متاثرہ لڑکی کی بہن نے ایف آئی آر میں لکھوایا ہے کہ یکم جون کو پرنسپل نے میری بہن کو کمرے میں بلا کر اس سے زیادتی کی کوشش کی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کی بہن نے بتایا کہ مذکورہ پرنسپل میری بہن پر تشدد بھی کرتا رہا، اس موقع پر بہن ہاتھا پائی کر کے بھاگنے میں کامیاب ہوئی۔مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کی بہن نے پولیس کو بتایا ہے کہ میری بہن کو کمرے میں بلانے کے بعد پرنسپل نے سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ چھت کی طرف کر دیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کا مقدمہ 9 جون کو درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق طالبہ پرنسپل کے تشدد اور دھمکیوں سے خوفزدہ تھی جس کے باعث فوری کچھ نہ بتایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں