میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کارنامہ کرپشن الزامات کے باوجودافسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان مقرر

سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کارنامہ کرپشن الزامات کے باوجودافسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان مقرر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۲ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کارنامہ ، کرپشن اور غیرقانونی ترقیوں کے الزامات کا سامنا کرنے والا افسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان مقرر، گریڈ 17 کے عامر پٹھان کو گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا عہدہ بھی دے دیا گیا، عامر پٹھان غیرقانونی منصوبوں کو تحفظ دینے لگا، اعلی حکام موقف دینے سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی سعید صالح جمانی کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ہے، ڈی جی نے رکارڈ چوری کرنے کے الزام میں جیل جانے والے، کرپشن اور غیرقانونی ترقیوں ہے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے افسر عامر پٹھان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان بنا کر اپنا فرنٹ مین مقرر کردیا ہے، عامر پٹھان گریڈ 14 میں سب انجنئیر بھرتی ہوا اور اسے 2017ع میں بغیر ڈی پی سی کے قواعد و ضوابط کی دہجیاں اڑاتے ہوئے گریڈ 16 اور 17 میں ترقی دی گئی، عامر پٹھان پر آفیس سے فائلیں چوری کرنے کے الزام میں کیس داخل کیا گیا اور ادارے نے اسے اشتہاری بھی قرار دیا تھا، عامر پٹھان کچھ ماہ جیل میں رہنے کے بعد آزاد جبکہ عامر پٹھان کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جسے چئلینج کیا گیا تھا، حیرت انگیز طور پر عامر پٹھان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ساتھ گریڈ 18 کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان کا اضافی عہدہ بھی دے دیا گیا ہے، عامر پٹھان پر ڈپٹی کمشنر جامشورو کی بغیر ویفریفکیشن کے این او سیز دینے سمیت کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اور متعدد تحقیقات بھی جاری ہیں، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے عامر پٹھان کو اپنا فرنٹ بنا دیا ہے اور عامر پٹھان نے بھاری وصولی شرور کرتے ہوئے غیرقانونی منصوبوں کو تحفظ دینے کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے جس کے باعث لوگوں کے اربوں روپے لوٹیں جائینگے، دوسری جانب روزنامہ جرات کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ اور ڈائریکٹر جنرل سعید صالح جمانی سے عامر پٹھان کی مقرری کے حوالے سے متعدد بار کالز اور میسجز کئے گئے لیکن خبر فائل ہونے تک مذکورہ افسران نے کوئی موقف نہیں دیا.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں