میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کابجٹ15جون کوپیش کیاجائے گا

سندھ کابجٹ15جون کوپیش کیاجائے گا

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

حکومت سندھ نے آئندہ مالی سال کے صوبائی بجٹ میں بزرگ شہریوں کے لئے ایک مراعاتی پیکیج لانے کا اصولی طور پر فیصلہ کرلیا ہے۔ اس پیکیج کا اعلان وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اپنی بجٹ تقریر میں متوقع ہے ۔ مالی سال 2021-22ا کے لئے سندھ کا صوبائی بجٹ 15جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کیاجارہا ہے۔سندھ حکومت کے بزرگ شہریوں کے لئے مجوزہ مراعاتی پیکج کے تحت بزرگ شہریوں کو نجی اسپتالوں میں علاج پر 25فیصد رعایت دی جائے گی اور معمر شہریوں کے لئے خصوصی آزادی کارڈ کا اجرا کیاجائیگا۔معلوم ہوا ہے کہ سینئر سٹیزن آزادی کارڈ کی اسکیم کا اعلان مالی سا22-2021کے بجٹ میں کیاجائیگا۔بزرگ شہریوں کی بہبود اور آزادی کارڈ کی مد میں آئندہ بجٹ میں 300ملین روپے مختص کرنے کی تجویزہے ۔سینئر سٹیزن آزادی کارڈ 60سال اور اس زائد عمر کے افراد کو دیاجائیگا۔آزادی کارڈ کے لئے سندھ حکومت نادرا کے ساتھ معاہدہ کریگی ۔بجٹ میںاولڈ ایج ہومز کے لئے 500ملین،یتیم خانوں کے لئے 500ملین اور دارالامان کے لئے 150ملین روپے کے فنڈز مختص کرنیکی تجویززیر غور ہے ۔سندھ حکومت کا آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نشے کے عادی افراد کے علاج کے لئے خصوصی فنڈز مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اورنشے کے عادی افراد کے علاج کے لئے 100ملین روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔ء محکمہ خزانہ سندھ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کے بجٹ میں ریکارڈ ترقیاتی اہداف رکھے گئے ہیں اورصوبائی ترقیاتی بجٹ کا مجموعی حجم 329ارب روپے ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 222اعشاریہ 50ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے ۔غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لئے 71اعشاریہ15ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے جبکہ وفاق کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کے لئے 5اعشاریہ37ارب روپے مختص کیے جائیں گے ۔سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں 1612جاری اور 1671نئی اسکیمز شامل ہیں ۔ سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں ڈسڑکٹ اے ڈی پی کے لئے بجٹ 20سے بڑھاکر 30ارب روپے کرنے کی تجویززیر غور ہے ۔یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے لئے 6ہزار ملین روپے مختص کرنے کی تجویزہے ۔اسکولز ایجوکیشن کا ترقیاتی بجٹ14ہزار ملین روپے ہوگا۔خصوصی افراد کی بحالی کی اسکیمز کے لئے 800فنی تعلیم کے لئے 1200ملین روپے مختص کرنے کی تجویزہے ۔محکمہ صحت کے بجٹ میں 12 ہزار950ملین روپے جاری اسکیمز اور 5ہزار550ملین نئی اسکیمز کے لئے ہونگے ۔پولیس ، امن عامہ اورداخلہ کا ترقیاتی بجٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں