فضل الرحمان کے دھرنے پر کس کس سے وعدے ہوئے ؟شعیب شاہین
شیئر کریں
رہنماء پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر کس کس سے وعدے ہوئے ؟ ایک دھرنے سے تکلیف ہے ،باقی جلوسوں کا کیا ہوگا؟ اسلام آباد کے تینوں حلقوںسے ہرایا گیا، چیف الیکشن کمشنر بتائیں ، تین گھنٹے کیلئے کہاں گئے تھے ؟۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا فوج ہماری ملک بھی ہمارا ہے ، ملک کے فیصلے اگر فرد واحد کو کرنے ہیں تو جنگل کا قانون ہوگا، سیاست میں مداخلت بنیادی طور پر آئین شکنی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی انقلاب کا طریقہ ووٹ کی پرچی ہے ، اسلام آباد کے تینوں حلقے تھے جن پر آر او کے اعتراضات نہ تھے ، پی ٹی آئی جیت رہی تھی، ہمیں ہرایا گیا تشدد کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر بتائیں وہ تین گھنٹے کے لیے کہاں گئے تھے ؟انہوں نے کہا کہ کمیشن بنا دیں ہم پیش ہونے کیلئے تیار ہیں، الیکشن کمیشن کو صرف پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض ہے۔