میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
احتجاج، توڑ پھوڑ، انٹرنیٹ بندش سے قومی خزانے کو ساڑھے تین ارب کا نقصان

احتجاج، توڑ پھوڑ، انٹرنیٹ بندش سے قومی خزانے کو ساڑھے تین ارب کا نقصان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کارکنوں کی جانب سے ملک بھر میں کئے جانے والے احتجاج کے دوران ہونے والی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرائو اور حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی بندش سے تین دن کے دوران قومی خزانے کو مجموعی طور پر ساڑھے تین ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا ہے۔ کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے سے ایف بی آر کو بھی ریونیو کی مد میں 2 ارب روپے کے لگ بھگ ریونیو کا نقصان ہوا ہے البتہ پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر کا ایک دن کا کاروبار 12 ملین ڈالر ہے اور تین دن میں آئی ٹی سیکٹر کو 10 ارب کا نقصان پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور جلاو گھیراو سے سرکاری املاک کو پہنچائے جانے والے نقصان کی مد میں ایک ارب 14 کروڑ کا نقصان ہوا ہے جبکہ ٹیلی کام سیکٹر کو پونے 2 ارب کے لگ بھگ نقصان کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے۔ٹیلی فون، انٹرنیٹ ، سوشل میڈیا کی بندش سے تقریبا 60 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو کا نقصان ہوا۔ احتجاج کے باعث ملک بھر میں لاکھوں دیہاڑی دار مزدور طبقہ روزگار سے محروم رہا جبکہ ٹرانسپورٹ بند ہونے سے ٹرانسپورٹرز کا کاروبار بھی متاثر ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں