میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لطیف آباد میں غیرقانونی کمرشل منصوبہ،سابق، موجودہ ڈی جیکا پلاٹ کمرشل کرنے سے انکار

لطیف آباد میں غیرقانونی کمرشل منصوبہ،سابق، موجودہ ڈی جیکا پلاٹ کمرشل کرنے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :آصف سعود) لطیف آباد میں رہائشی پلاٹ پر غیرقانونی کمرشل منصوبہ، سابقہ اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل کا پلاٹ 163 کمرشل کرنے سے انکار، مجھے دو ماہ ہوئے ہیں، پلاٹ 2021ع کو کمرشل ہوا ہے، محرم ساند، پلاٹ میں نے کمرشل نہیں کیا، سابق ڈائریکٹر لینڈ عارف جھیجو، نیشنل لیونگ آئیکون پر کام جاری، متعلقہ ادارے خاموش، لوگوں کا سرمایہ داؤ پر لگ گیا، تفصیلات کے مطابق نیشنل بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے لطیف آباد نمبر 7 میں ایئرپورٹ روڈ پر بلاک ڈی کے رہائشی پلاٹ نمبر 163 پر نیشنل لیونگ آئیکون نامی گراؤنڈ پلس 8 منزلہ نامی رہائشی و تجارتی منصوبے کا آغاز کیا گیا تھا، رہائشی پلاٹ کو غیرقانونی طور پر کمرشل کیا گیا جبکہ مذکورہ رہائشی پلاٹ کو ادارہ ترقیات حیدرا?باد کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ سے نہ کمرشل میں تبدیل کروایا گیا نہ ہی این او سی لی گئی، مذکورہ پلاٹ کی کمرشل کرنے کے حوالے سے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کے شعبہ لینڈ کے سابقہ اور موجودہ ڈائریکٹر لینڈ نے انکار کردیا ہے، روزنامہ جرات کی جانب سے موقف لینے پر ڈائریکٹر لینڈ محرم علی ساند نے کہا کہ اسے عہدہ سنبھالے ہوئے دو ماہ ہوئے ہیں، پلاٹ کی چالان کی تاریخ 21 اکتوبر 2021ع ہے، دو سال قبل کنورٹ کیا گیا، روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر سابقہ ڈائریکٹر لینڈ ڈاکٹر عارف جھیجو نے کہا کہ اس نے پلاٹ کمرشل نہیں کیا، اس سے قبل ہوا ہو تو اسے پتہ نہیں، ذرائع کے مطابق گذشتہ دو سالوں کے دوران سٹی اور لطیف آباد کے رہائشی علاقوں میں موجود سیکڑوں رہائشی گھروں کو کمرشل میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے کی رشوت لی گئی ہے جبکہ رہائشی پلاٹس کی حیثیت تبدیل کرنے کے باعث شہر کے انفراسٹرکچر بری طور پر تباہ و برباد ہوگیا ہے، دوسری جانب متعلقہ ادارے مذکورہ منصوبے کے حوالے سے خاموش ہیں جس کے باعث لوگوں کا سرمایہ داؤ پر لگا ہوا ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں