کے الیکٹرک سخت گرمی میں کراچی پرقہرڈھانے میں مصروف
شیئر کریں
نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود کے الیکٹرک شہر کی بجلی کی طلب پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کو اضافی بجلی ملنے کے باوجود لوڈ شیڈنگ دورانیہ کم نہ ہو سکا، رات گئے بجلی کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی رات کے وقت بجلی غائب کر دی گئی۔کے الیکٹرک کے تمام گرڈ اسٹیشن اوور لوڈ ہو گئے، ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے اضافی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے سائٹ۔کورنگی اور بن قاسم پاور پلانٹس سے مطلوبہ بجلی پیداوار حاصل نہ ہونے سے شہر میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے بالخصوص رات کے وقت شدید گرمی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے سلسلے سے شہری اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں، شہر میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی رات کے وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، اور شہر کے مختلف علاقوں لوڈ شیڈنگ دورانیہ 10 سے 14 گھنٹے تک جا پہنچا۔لوڈ شیڈنگ والے علاقوں میں دن میں 4 مرتبہ ساڑھے 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، نارتھ کراچی سر سید ٹان، یو پی موڑ، سٹی ریلوے کالونی، سلطان آباد، اسکیم 33، گلستان جوہر، ملیر کینٹ، ماڈل کالونی، شاہ فیصل کالونی، میٹروول سائٹ، گلشن اقبال، گلشن معمار، گڈاپ، کاٹھور، احسن آباد کورنگی کے مختلف سیکٹر، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔دیگر جن علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ان میں اورنگی ٹان، تیسر ٹاون، سرجانی، کیماڑی، بھینس کالونی، گارڈن، رزاق آباد سولجر بازار، لانڈھی، ابراہیم حیدری، منوڑہ مشرف کالونی، قائد آباد، الفلاح سوسائٹ، ملت ٹان، معین آباد، ایئر پورٹ کے علاقے شامل ہیں۔دوسری طرف لیاری میں علاقہ مکینوں کے احتجاج کے بعد بجلی بحال کر دی گئی۔