میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت ملک بھرمیں آج بھی لاک ڈائون،تجارتی مراکزبند

کراچی سمیت ملک بھرمیں آج بھی لاک ڈائون،تجارتی مراکزبند

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۲ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کورونا جیسے خطرناک وائرس سے نمٹنے کیلئے کراچی سمیت سندھ بھرمیں تیسرے روز بھی سخت لاک ڈاؤن رہا،شاپنگ مالز، مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند رہے، حکومتی فیصلے کے مطابق انٹرسٹی بس سروس بھی بند ہے لیکن بعض ٹرانسپورٹرزکی طرفسے فیصلے کی خلاف ورزی پرانتظامیہ متحرک ہوکرکارروائی کرتی ہے ،کورنگی،محمودآباد،پاپوش نگر،نیوکراچی،کیماڑی،صدر،آرام باغ،گلشن اقبال،فیڈرل بی ایریا سمیت مختلف علاقوں میں ہاف شٹرکے ساتھ کاروبار کرنے کی اطلاع پرضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے ضلع ساؤتھ میں درجنوں دکانوں کوسیل کردیا۔کورنگی دونمبرکے علاقے میں تجارتی مراکز کھولنے پرانتظامیہ نے پوری مارکیٹ سیل کردی۔ کراچی میں تجارتی مراکز تو مکمل بند ہیں مگر راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔افطاری کی خریداری کے لیے شام کے اوقات میں غیر معمولی رش ہوتا ہے۔کراچی میں سحری اور افطاری کے لئے خریداری کے دوران کہیں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا جارہا ہے تو کہیں شہریوں کی لاپرواہی جاری ہے۔تاجروں کی جانب سے اپنے گھروں اورمقامی مارکیٹوں کے باہر سامان بیچنے کے علاوہ ہاف شٹرکے ساتھ کاروبارکیا جارہا ہے جس کے خلاف بولٹن مارکیٹ اورصدرکے علاقوں میں کارروائی کی گئی جبکہ افطارکے بعد کراچی کے مختلف علاقوں محمودآباد،کورنگی،کلفٹن،رنچھوڑلائن،پاپوشنگر،حسین آباد، نیوکراچی سمیت مختلف علاقوں میں بعض دکانیں اچانک کھل جاتی ہیں جہاں لوگوں کا رش لگ جاتا ہے۔کراچی کے مختلف بازاروں میں ٹھیلے اورپتھاروں پرمختلف ا شیائے ضرورت فروخت کرنے والے افراد کاروباربند ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکارہوگئے ہیں اورانہوں نے اپنی روزی روٹی کے لیے پھیری لگا کرعید الفطرکی مناسبت سے اشیاء فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے بعض فٹ پاتھوں پربھی کپڑا بچھا کرعید کی مناسبت سے کپڑے ، جوتے دیگراشیاء فروخت کی جارہی ہیں جہاں انتظامیہ کی آمد کے ساتھ ہی فوری سامان سمیٹ لیا جاتا ہے اورسامان بیچنے والے انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہوجاتے ہیں اسی طرح ہاف شٹرکے ساتھ کام کرنے والے دکاندارفوری شٹرگرادیتے ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں گلی محلوں میں پتھاروں پر عیدالفطرکی مناسبت سے گارمنٹس دیگر سامان فروخت کرنے کا محدود سلسلہ جاری ہے اوربعض علاقے جہاں افطارکے بعد محدود وقت کے لیے کاروبارکھول دیا جاتا ہے اس پرمختلف حلقوں میں تحفظات کا اظہارکیا جارہا ہے۔سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں سب بند ہونا چاہیے، ایسا نہیں ہونا نہیں چاہیے کہ ایک مارکیٹ سے پیسے لے کر وہاں کے دکان داروں کو کاروبارکھولنے کی اجازت دے دی جائے، عیدی کے نام پر تاجروں سے رشوت وصول کی جارہی ہے اور جو دکان دار پیسے نہیں دے رہے اْن کے کاروبار بند کیے جارہے ہیں۔کراچی کے مختلف علاقوں محمود ا?باد ، کورنگی ، کیماڑی،اورنگی ٹاؤن ، نیوکراچی سمیت مخلتف علاقوں میں افطارکے بعد ہوٹلزاورچائے خانوں سمیت دیگرمختلف کاروبارکھلنے پرانتظامیہ کی جانب سے تیسرے روز بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مقامی سطح پر گھریلو اسٹورز کے علاوہ پتھاروں پرعید کی تیاری کی مناسبت سے سامان کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے،کراچی کے بیشتر علاقوں میں افطاری کے بعد گھروں میں قائم بوتیک، اسٹورز کے علاوہ مقامی سطح پر عید کی تیاری کے سلسلے میں خرید و فروخت کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جبکہ آن لائن خرید و فروخت کے علاوہ مقامی سطح پر خریداروں کو ا شیاء کی خریداری کی سہولت دستیاب ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں